ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موتراشی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ ، چار زخمی

موتراشی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ ، چار زخمی

Wed, 18 Oct 2017 20:18:33    S.O. News Service

سرینگر، 18؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر کے پہلگام خطہ میں مو تراشی واقعہ کے بعد مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے۔اس کی اطلاع پولس اہلکار نے دی ۔ پولیس افسر نے کہا کہ چوٹی کاٹنے کے ایک مبینہ واقعے کے بعد، اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقہ میں ایک گاؤں کے باشندوں نے احتجاج کیا۔ احتجاجی مقام سے متصل گذر رہی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو انہوں نے روکا اور اس کی ٹائر کی ہوا نکالنی کی کوشش کرنے لگے ، جواب میں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ کسی کی ہلاکت کی ابھی کوئی خبر نہیں ہے ، البتہ تفصیلات کا انتظار ہے ۔ واضح ہوکہ وادی کشمیر میں مستقل مو تراشی کے واقعات سے عوام میں اشتعال ہے اور اس کے خلاف علیحدگی پسند مشترکہ قیادت نے بھی احتجاجی کال کی تھی ۔ وادی میں نادیدہ مخلوق کی دہشت کوئی نئی بات نہیں ہے اس سے قبل بھی 1998میں کسی چڑیل کا ہنگامہ تھا جو رات میں لوگوں کوڈرایا کرتی تھی ، سری نگر کے کچھ نوجوانوں نے ایک شب اس کا تعاقب بھی کیا تھاوہ چڑیل ایک سنسان عمارت میں داخل ہوگئی ، نوجوانوں نے اس کا محاصرہ کر لیا پھر اس نادیدہ دہشت نے تاریکی میں کئی راؤنڈ گولیاں چلائیں جس سے تقریبا پچاس سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ 


Share: